مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کیلئے چینی وفد پاکستان آئیگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی پیک کے تحت بننے والی سماجی ترقی کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے چینی وفد 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سماجی ترقی کے ورکنگ گروپ کے تحت ملک کے مختلف اضلاع میں ترقی کے منصوبے شروع کرنے کی تجویز ہے اور ان میں چین کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن