اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حسین حقانی کی گرفتاری اور وطن واپسی کو وفاق کا معاملہ قرار دیدیاہے ، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی طرف سے کیس کی سماعت14فروری کو کی گئی تھی جس کا فیصلہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے تحریرکیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے کوئی نہیں پیش ہوا جبکہ التوا کی درخواست بھی نہیں دی گئی ، عدالت نے قراردیا ہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل کا معاملہ آٹھ سال پرانا ہے،عدالت کو آگاہ کیا گیا اس معاملے میں ذمہ داران کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے،جبکہ سپریم کورٹ کا تشکیل کردہ کمیشن 4 جون 2012 کو اپنی رپورٹ دے چکا ہے، عدالت نیب کو حسین حقانی کی وطن واپسی کیلیے حکم دے چکی ہے، وفاق اور وفاقی ادارے چاہیں تو متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں، عدالت نے کہا ہے کہ متذکرہ وجوہات کی بنیاد پر تمام درخواستیں نمٹائی جاری ہیں۔
میموگیٹ کیس، سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
Feb 20, 2019