لندن(آئی این پی) برطانیہ میں نسل پرست شخص نے ریڈیو کے مسلمان میزبان پر حملہ کردیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ماجد نواز تنہا لندن میں قائم ایک تھیٹر کے باہر کھڑے تھے کہ اچانک نسل پرست شخص نے حملہ کردیا اور چہرے پر وار کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
برطانیہ میں نسلی تعصب، مسلمان ریڈیو میزبان پر حملہ، ملزم فرار
Feb 20, 2019