واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک مرتبہ پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 77 سالہ برنی سینڈرز 2016 میں امریکہ کی سیاسی پارٹی ڈیموکریٹ کی جانب سے صدارتی انتخابات کے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے امریکہ کی سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے مد مقابل تھے۔