نویں سالانہ حسن قرات کانفرنس23فروری کو ہوگی

Feb 20, 2019

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) نویں سالانہ حسن قرات کانفرنس،23فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، بمقام مرکزی جامع مسجد علامہ عبدالعزیز حنیف، مرکز اسلامی سیکٹر جی سکس ون تھری اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ جس میں ملک بھر کے ممتاز قراء کرام ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی،قاری عبداللطیف قریشی، قاری عبدالرب بلال، قاری محمد اسامہ شوکت، قاری محمد وسیم عزیزی، قاری سعید اللہ سعید،قاری عبدالسلام عزیزی ، قاری نعمان جعفر اور قاری عدنان شفیق نورپوری تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کریں گے۔جب کہ قاری صہیب احمد میر محمدی،فاضل جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کاخصوصی خطاب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مولانا ابوبکرصدیق حنیف، خطیب مرکزی جامع مسجد علامہ عبدالعزیز حنیف سیکٹر جی سکس نے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہو ئے کیا۔

مزیدخبریں