مالی سال پہلی ششماہی، ٹیکس ریونیو 3231 ارب، اخراجات 4226 ارب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک کی مالی سال کے پہلے 6ماہ میں مالی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کر دئے گئے ہیں۔ جولائی تا دسمبر کے عرصہ میں ٹیکس ریونیو 3231ارب روپے رہا جس میں ایف بی آر ریونیو 2465.2ارب روپے تھا۔ جی ڈی پی کے تناسب سے یہ شرح 7.3 فی صد رہی جو گذشتہ سال 3.4فی صد تھی ،6ماہ میں کل اخراجات 4226ارب روپے رہے جن میں کرنٹ اخراجات 3721.3ارب روپے تھے ،مارک اپ کی مد میں 1281ارب روپے دئیے گئے جبکہ دفاع پر 529.5ارب روپے خرچ ہوئے۔ گذشہ سال 6ماہ میں یہ رقم 242ارب روپے تھی، بجٹ کا خسارہ 994ارب روپے رہا جو اندورنی و بیرونی قرضے لے کر پورا کیا گیا۔ 6ماہ میں خسارہ جی ڈی پی کے 2.3فی صد رہا، ملک کی جی ڈی پی 44ہزار تین ارب روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن