سرگودھا(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان 23فروری کو اپنے آبائی علاقہ میانوالی کا دورہ کریں گے،کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کریں گے، تمام محکموں نے ان کی آمد کے باعث انتظامات اور فول پروف سکیورٹی کے اقدامات شروع کر دیئے۔ مجموعی طور پر میانوالی میں اس سکیم کے تحت 10ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔ عمران خان کی میانوالی آمد کے باعث انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمشنر سرگودھا،آر پی او سرگودھا ریجن کے علاوہ دیگر افسران نے بھی اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔
عمران خان 23فروری کو دورہ میانوالی ’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ مہم کا افتتاح کرینگے
Feb 20, 2020