یوٹیلٹی سٹورز نے دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید 28 روپے کلو تک کمی کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید 28 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 5 سے28 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 167 روپے فی کلو سے کم ہوکر 160 روپے جبکہ دال مسور کی قیمت 135 سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو کردی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی قیمتیں بھی کم کرکے 200 روپے فی کلو سے 172 روپے فی کلو تک کردی گئیں۔دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...