نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے یمن کے حوثی باغیوں پر یمن میں انسانی امداد اور بحالی کی کارروائیوں کیلیے مالی اعانت فراہم کرنے پرسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ، جبکہ حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں امدادی کاموں میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ حوثی باغی امدادی کارروائیوں میں مداخلت کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مندوب نے یاد دلایا کہ خواتین اور بچے یمن میں تعصب اور انتقامی کارروائیوں کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں تنازع کے سیاسی حل میں رکاوٹیں خانہ جنگی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف حوثیوں پر عالمی برادری کی طرف سے یمن کے جنگ زدہ عوام کے لیے بھیجی گئی امداد کی لوٹ مار کا بھی الزام سامنے آیا ہے۔اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفتھیس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوںکہا کہ ہم صنعا سے مریضوں کی منتقلی میں سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ تعاون پر الریاض کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔اقوام متحدہ کے مندوب نے یاد دلایا کہ خواتین اور بچے یمن میں تعصب اور انتقامی کارروائیوں کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں تنازع کے سیاسی حل میں رکاوٹیں خانہ جنگی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔
حوثی باغی امدادی کارروائیوں میں مداخلت کر رہے ہیں:اقوام متحدہ
Feb 20, 2020