امریکہ، اسرائیل کی نئی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تعاون جاری رہے گا:علی لاریجانی

Feb 20, 2020

بیروت (صباح نیوز)اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، فلسطین اور خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔اسلامی جہادکے رہنما نے کہا کہفلسطینیوں کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلم امہ میں اتحاد کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل کی نئی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔ النخالہ اور علی لاریجانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کو درپیش مشکلات اور فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی عالمی استعماری سازشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی نئی چالوں کو سمجھتا ہے اور انہیں ناکام بنانے کے لیے ہرممکن مدد اور تعاون جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران غرب اردن اور القدس کو فلسطینی اراضی کا حصہ سمجھتا ہے اور اس حوالے سے اپنا موقف تبدیل نہیںکرے گا۔ انہوں نے فلسطینی قوم کے حقوق کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عرب ممالک اور مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں