فضل الرحمن سے ملاقات‘ جانتے ہیں مولانا ہم سے ناراض ہیں: ایاز صادق

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے فضل الرحمنٰ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علما اسلام (ف) کے تعلقات کار پر بات چیت کی انہوں نے کہا ہے کہ اکرم درانی نے اجلاس بلایا تو شرکت کرینگے، رہبر کمیٹی قائم ہے۔ مولانا کی تحفظ دستور تحریک میں شرکت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں مولانا اسعد کی دعوت پر ان سے ملاقات کیلئے حاضر ہوا تھا۔ جانتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمنٰ ہم سے ناراض ہیں، مگر وہ وضع دار سیاستدان اور عالم دین ہیں۔ حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دے رہے ہیں، البتہ پی ٹی آئی کی طرح غیر جمہوری راستہ اپناتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک یا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...