کراچی(اسپورٹس رپورٹر) رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے۔ ان کراچی تکونہ پارک کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی خدمات قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ودیگر کے ہمراہ ان کراچی تکونہ پارک کی سجاوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کیلئے وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی سطح پر خدمات بالخصوص سیکورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے مئیر کراچی وسیم اختر نے اسٹیڈیم کے اطراف سڑکوں کی تعمیر سمیت بہترین بلدیاتی خدمات فراہم کیں سجاوٹ، پارکوں میدانوں میں بہتری لانے کیلئے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ اہمیت اختیار کر چکی ہے،چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر کہا کہ ماسٹر آئل کے شکرگزار ہیں تین سال قبل پی ایس ایل کے موقع پر ہی اس تکونے پارک کو جو بری حالت میں تھا خوبصورت بنایا جب سے یہ پی ایس ایل کی پہچان بن چکا ہے ۔