کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی نتھیا گلی بیچ پر سیر و تفریح

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم نے شہر سے دور نتھیا گلی بیچ پر دن گزارا۔کراچی کنگز کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے منگل کو کرکٹ سے چھٹی لی اور شہر کے وسط سے تقریباً 30 کلو میٹر دور نتھیا گلی بیچ پر سیر و تفریح کی۔نتھیا گلی بیچ پر کراچی کنگز ٹیم کی میزبانی پاکستان نیوی نے کی اور اس موقع پر کھلاڑیوں نے سمندر میں سوئمنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بوٹنگ کے بھی مزے لیے۔کراچی کنگز کی ٹیم کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے بیچ والی بال کھیل کر بھی انجوائے کیا۔

ای پیپر دی نیشن