پلیئرز کی آمد سے غیر ملکی ٹیموں کا اعتماد بحال ہوگا: احسان مانی

Feb 20, 2020

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، اتنا بڑا ایونٹ پہلے نہیں ہوا، بڑی تعداد میں غیر ملکی پلیئرز کی آمد سے غیر ملکی ٹیموں کا بھی اعتماد بحال ہوگا۔ ہم نے 11 ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اب سارا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اور ایک وقت تھا کسی کو معلوم نہیں تھا کیسے ہوگا لیکن سب نے سپورٹ کی اور آج پی ایس ایل ہورہا، سندھ حکومت اور کراچی نے ہمیشہ پی ایس ایل کو سپورٹ کیا۔ کراچی نے پچھلے سال خوب سپورٹ کیا، یہاں افتتاحی میچ ہونا، اس سپورٹ کا اعتراف ہے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ ہمارے فینز ہیں، جیسے فینز یہاں سپورٹ کرتے ہیں کہیں نہیں ہوتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو شفاف اور پروفیشنل ادارہ بنانا چاہتے ہیں، جب گورننس ٹھیک ہوگی تو کھیل بھی ہوگا، بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹرڈ کیا جس سے غیرملکی ٹیموں کا بھی اعتماد بحال ہوگا، پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے معیشت کا بھی فائدہ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، اتنا بڑا ایونٹ پہلے نہیں ہوا، اگر خیبرپختونخوا حکومت اس سال ترقیاتی کام مکمل کرلے تو اگلے سال پشاور میں بھی لیگ کے میچز ہوں گے۔

مزیدخبریں