بھارت کیخلاف کبڈی ورلڈ کپ پلاننگ کے باعث جیتا: عرفان مانا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتا ن عرفان مانا کا کہنا ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے لڑکوں پر اعتماد کیا۔ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت لڑکوں کی محنت اور قوم کی دعاؤں سے ممکن ہوئی فائنل میں پلاننگ کے ساتھ گئے جس کا فائدہ ہوا اور میگا ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ شفیق چشتی کا کہنا تھا کہ 2014ء میں بھارت میں ہارنے پر آنسو آ گئے تھے، اس بار جیت پر وہ وقت یاد آیا تو خوشی کے آنسو تھم نہیں رہے تھے، پاکستان کی جیت سے بھارت میں کیا گیا چیلنج پورا ہوا، پاکستان کی جیت کی وجہ سے جذباتی ہو گیا تھا۔صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا، پوری دنیا سے 8 ممالک کی ٹیموں نے ورلڈ کپ میں شرکت کی۔ ورلڈ کپ کی ٹیم میں بہت سے کھلاڑیوں کیلئے سفارش بھی آئی، ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کو میرٹ پر لایا گیا، ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا خوش آئند ہے، کبڈی پاکستان کا روایتی کھیل ہے۔ پہلی بار ورلڈکپ ہوا اندازہ نہیں تھا اتنا شائقین آئیں گے، پاکستان میں کبڈی کو کوئی نہیں جانتا تھا آج کبڈی ورلڈکپ سے ہر پاکستانی کبڈی کو جانتا ہے، پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈکپ سے لوگوں کا اتنا رسپانس آیا ہے عوام کی اتنی دلچسپی کو دیکھ کر یقیناً آنے والے وقتوں میں سٹیڈیم بنانے کا سوچا جا سکتا ہے۔ کبڈی ورلڈکپ کی بھرپور کوریج کی، غیر ملکی ٹیمیں آئیں، ورلڈکپ ہم سب کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔ کبڈی فیڈریشن اور پنجاب سپورٹس بورڈ اور صوبائی وزیر کھیل نے دن رات محنت کی، ایونٹ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ دو ماہ کا کیمپ لگایا گیا کسی کی سفارش نہیں مانی، تمام کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا تمام ملک کی ٹیمیں خیروعافیت سے واپس لوٹیں جس کا کریڈٹ سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...