میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی نیلامی کسی صورت نہیں مانتے،راجہ عمر لطیف

Feb 20, 2020

گوجرخان(نامہ نگار)گوجر خان شاپنگ سینٹر بس اسٹینڈ گڈز ایجنسی تحصیل روڈ سبزی منڈی اور دیگر علا قوں میں میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی نیلامی کے فیصلے کو کسی صورت نہیں مانتے یہ ہزاروں افراد کو بے روز گار کرنے کے مترادف ہے ہم اس پر قانونی چارہ جوئی اور ہر سطح پر احتجاج کریں گے مقامی انتظامیہ فیصلے پر نظرِ ثانی کرے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کے کرایہ داروں کی میٹنگ سے خوا جہ اسلم راجہ عمر لطیف قاضی اعجاز کپتان شاہد سعادت حسن نومی بٹ وقاص اکبرمرزا نے خطاب کرتے ہوئے کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ گوجر خان کی تاجر برادری ان دکانوں کی نیلامی کے اس فیصلے کو کسی صورت نہیں مانتی یہ 341 دکانداروں کا معاشی قتل ہے اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے اور کرایہ داروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ان تاجر رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور اسسٹنٹ کمشنر سے بھی میٹنگز اور مزاکرات ہوئے لیکن مسئلہ کا کوئی حل نہ نکل سکا اب تمام دکاندار متحد ہو چکے ہیں دوبارہ نیلامی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اس حوالہ سے قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے تاکہ سینکڑوں دکانداروں کو بیروز گار ہونے سے بچایا جائے۔

مزیدخبریں