زلمے خلیل زاداور اشرف غنی کاطالبان کے ساتھ امریکی معاہدے پرتبادلہ خیال

امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاداورافغان صدراشرف غنی نے تشددمیںعارضی کمی کے حوالے سے طالبان کے ساتھ امریکی معاہدے پرتبادلہ خیال کیاہے۔

افغان صدارتی محل نے صدرغنی کے حوالے سے ایک بیان میں کہاہے کہ خلیل زادنے امن عمل سے متعلق امورپرمقامی افغان رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔خلیل زادنے جو امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق طالبان کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی کررہے ہیں اشرف غنی کواُن اقدامات سے آگاہ کیاجومعاہدے پرعملدرآمدکے لئے کئے جائیںگے۔
 

ای پیپر دی نیشن