حکومت مہنگائی پرقابوپانے کی کوشش کررہی ہے:علی محمدخان

Feb 20, 2020 | 10:01

ویب ڈیسک

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سماجی بہبود کے احساس پروگرام سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کے ذریعے مہنگائی پرقابوپانے کی کوشش کررہی ہے۔

نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غریب طبقے کوروزمرہ استعمال کی اشیاء پر سہولت فراہم کرنے کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کواعانت دی گئی ہے۔انہوں نے حزب اختلاف پرزوردیاکہ وہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز دے اور تعمیری سیاست کرے۔
 

مزیدخبریں