کابل (اے پی پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ایران ٹی وی کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے اپنے حامیوں اور انتخابی مہم کے کارکنوں کے درمیان اشرف غنی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے انتخابی نتائج کسی بھی طور قبول نہیں ہیں۔اس سے قبل عبداللہ عبداللہ کے انتخابی دفتر نے اعلان کیا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج کو تسلیم نہیں کرتا ہے ۔عبداللہ عبداللہ کے انتخابی دفتر کے ترجمان فریدون خزون نے کہا کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کی ہر طرح کی صورتحال کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی۔
صدارتی انتخاب جیت گیا، عبداللہ عبداللہ، نتائج مسترد کر دیئے
Feb 20, 2020