ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پروموشن بورڈ کا آج اجلاس روکدیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے (آج) جمعرات کو ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ، سیکرٹری وزارت صحت اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو نوٹس جاری کر کے 2 ہفتوں میں پراوئز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وکیل نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈریپ ملازمین کے علاوہ سول سرونٹس بھی کام کر رہے ہیں، دونوں ملازمین کو ترقی کے لئے برابر کے مواقع فراہم نہیں کئے گئے ہیں، جونیئر ڈریپ ملازمین کو پروموشن کے لئے سینئر سول سرونٹس پر ترجیح دی گئی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے پروموشن بورڈ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے ممبران کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...