متعدد وارداتیں‘ مزاحمت پر خاتون کو گولی مار دی گئی

Feb 20, 2020

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نشتر کالونی میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی‘ جس کی زد میں آ کر خاتون زرینہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ملت پارک کے علاقہ میں عاقب کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے‘ اچھرہ میں اقبال اور اس کی فیملی سے5لاکھ‘ ما نگا منڈی میں ضیا کے گھر سے 4لاکھ، بھاٹی گیٹ میں عارف اوراس کی فیملی سے3لاکھ روپے، سبز ہ زار میں منیر کے گھر سے ڈھائی لاکھ ‘ فیصل ٹا ئو ن میں عاشق اوراس کی فیملی سے2لاکھ‘ ہنجروال میں قادر اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹائون میں یونس اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں5 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون بھی لوٹ لئے۔ چوروں نیمغلپورہ اور ڈیفنس کے علاقوں سے دو کاریں جبکہ مصطفی ٹا ئو ن، گجر پورہ، قلعہ گجر سنگھ، لٹن روڈ، مناواں اور شالیمار کے علاقوں سے چھ موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

مزیدخبریں