مافیا نے معیشت، کاروبار، روزگار سب کچرے کا ڈھیر بنا دیا: مریم اورنگزیب

Feb 20, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا دشمن عمران مافیا آج پنجاب پر مسلط ہے۔ عمران مافیا نے پاکستان کے دل اور پھولوں کے شہر لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ وہ لوگ جو لاہور کا کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ شہباز شریف کی میٹرو اور اورنج لائن پر حسد بھری تنقید کرتے تھے۔ جو کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ ملک کی معیشت کیا خاک ٹھیک کریں گے؟ جو کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر اور روزگار دیں گے؟، عمران مافیا نے ملک کی معیشت، کاروبار ، روزگار سب کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں مرکزی ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا دشمن عمران مافیا آج پنجاب پہ مسلط ہے۔ شہباز شریف نے پنجاب کو سڑکیں، موٹر ویز ، میٹروز، اورنج ٹرین، ہسپتال، سکول، کالج ، یونیورسٹیاں دیں اور عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں سب کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پنجاب کولوگ ہر گھڑی ہر روز یاد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں