جان بچانے والی ادویات کی کمی کیخلاف وفاقی، صوبائی حکومت سے جواب طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ہسپتالوں میں سافٹ وئیر کی عدم تنصیب اور جان بچانے والی ادویات کی کمی کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔، جس میں نشاندہی کی گئی کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات اور ضروری میڈیکل مشینری نہیں ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں سافٹ وئیر کی عدم تنصیب کے وجہ سے مافیا راج کر رہا ہے. وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات فراہم کرنے اور ایف بی آر کو میڈیکل آلات پر کسٹم ڈیوٹی کی وصولی سے روکا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی ٹربیونل کے غیر فعال ہونے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 21 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون کی ماحولیاتی ٹربیونل پنجاب میں ممبران کی تعیناتی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...