لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر گزشتہ روز ڈالر کی قدر 3 پیسے کے اضافے سے 154 روپے 26 پیسے رہی۔ یورو کی قدر 38 پیسے کم ہو کر 166 روپے 64 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 9 پیسے کی کمی سے 200 روپے 34 پیسے رہ گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 154 روپے 30 پیسے ہو گئی۔ یورو 70 پیسے سستا ہو کر 166 روپے 60 پیسے اور برطانوی پونڈ 30 پیسے سستا ہو کر 200 روپے 70 پیسے کا رہ گیا۔دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت ایک ہزار چھ سو دس ڈالر سے تجاوز کر گئی جس سے پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار تین سو پچاس روپے بڑھ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ تیرہ سو پچاس روپے کے اضافے سے بانوے ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر کے اضافے سے 1610 ڈالر سے تجاوز کر گئی جو سات سال کی بلند ترین سطح ہے۔
سونا 1350روپے تولہ مہنگا‘ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا
Feb 20, 2020