کراچی(خبر نگار) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر23بھارتی ماگیروں کو حراست میں لے کر ان کی 4کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی سمندری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اور بڑی کارروائی کے نتیجے میں4بھارتی ماہی گیر کشتیوں اور 23بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بھارتی ماہی گیر سمندری حدود کو عبور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور پی ایم ایس اے کے بحری جہاز ان کی یہ کوششیں ناکام بنائے ہوئے ہے ۔