کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں باپ 2لاکھ کے عوض 12سالہ بیٹی کی شادی پر رضا مند ہوگیا۔ باپ نے رقم وصول کر لی۔ جمعہ کو شادی کی تیاریاں کرنا شروع کر دیں۔ چوتھی جماعت کی طالبہ وکیل کے پاس پہنچ گئی۔ متاثرہ بچی نے بتایا کہ میرا والد پیسوں کے لالچ میں میری شادی کر رہا ہے۔ وکیل نے کہا کہ بچی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کوئٹہ : 2لاکھ کیلئے باپ 12سالہ بیٹی کی شادی کیلئے رضا مند ہو گیا
Feb 20, 2020