اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ترجمان وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے مختص فنڈز کے استعمال میں ناکامی کی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔ 2014-15ء میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت انسانی حقوق ایک ہی وزارت تھیں، بچوں پر تشدد کی روک تھام کے حوالہ سے کام وزارت انسانی حقوق کے سپرد ہے، فنڈز کے استعمال اور بچوں پر تشدد کے خاتمہ سے متعلق اقدامات پر فیصلے وزارت قانون کا استحقاق نہیں۔