صادق سنجرانی کی ملاقات‘ بحرین کے بادشاہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا

Feb 20, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق بحرین کے بادشاہ نے خطے کے امن اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سیاسی روابط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماد بن عیسیی الخلیفہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ وفد نے بحرینی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کیں چیئرمین سینٹ نے دو طرفہ پارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر زور دیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ خواہش ہے کہ ان دو طرفہ تعلقات کو کشرالجہتی شعبوں میں وسعت دی جائے۔ چیئرمین سینٹ نے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر پر بحرین کی حمایت کو سراہا۔

مزیدخبریں