ایل ڈی اے کا ون ونڈ وسیل کیلئے نئی اور کشادہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ایل ڈی اے میں مختلف کاموں کے لئے آنے والے شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ون ونڈ وسیل کی نئی اور کشادہ عمارت تعمیر کی جائے گی جہاں ان کے کام ایک ہی چھت تلے انجام دینے کے لئے تمام ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدنے ہدایت کی ہے کہ ون ونڈوسیل کے لئے نئی تعمیر کی جانے والی پانچ منزلہ عمارت میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں مہیا کی جائیں۔ شہریوں کے لئے آرام دہ نشستوں کاانتظام کیا جائے اور یہاں ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے کائونٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں واسا،ٹیپا،ایف بی آر ، ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کے کائونٹر بھی قائم کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...