قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس24فروری کو ہوگا

Feb 20, 2020

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور(سیفران )کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ساجد خان کی سربراہی میں 24فروری کو ہوگا۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزیر سیفران، اور سربراہی پی ایم ڈی سی کو طلب کیا ہے۔ اجلاس ایجنڈے میں سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، مواصلات اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے پی کے، منصوبوں سے متعلق رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ شمالی وزیر ستان میں سبزی و فروٹ منڈی تک 98فیصد سٹرکوں کی عدم تعمیر کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں