اسلام آباد(وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کرپشن الزمات میں گرفتار سہ ڈی اے کے تین افسران کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجیئرنگ ونگ وقار اعوان ، ڈائریکٹر واٹر سپلائی ذوالفقار جدون اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس خواجہ ناصر کو عدالت پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے ادارے میں بدعنوانی اور ریکارڈ ٹمپرنگ کی ہے جن سے مزید تفتیش کے لئے سات روزہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے: