امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو معافی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اسانج اگرکہہ دیں کہ روس نے ہلیری مہم کی ای میلز لیک نہیں کیں تو انہیں معاف کر دیں گے۔
برطانوی عدالت میں اسانج کی حوالگی کے لیے امریکی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔
جولین اسانج کوامریکا میں جاسوسی کی17 دفعات سمیت 18 الزامات کا سامنا ہے، الزامات ثابت ہونے پر اسانج کو 175 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، ان پر تمام الزامات امریکا کے سفارتی و دفاعی کیبلز سے متعلق ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس کے مطابق روس نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے کمپیوٹر ہیک کیے تھے۔ ڈی این سی کے کمپیوٹرز سے چرائی گئی ای میلز وکی لیکس پر جاری کی گئی تھیں۔
اس اقدام سے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا۔