پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن 21فروی جمعہ کو منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن 21فروی جمعہ کو منایا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 21 فروری کو زبانوں کی پہچان اور ان کی اہمیت سے آگاہی کے لئے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔نومبر 1999ء کو یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے اعلامیے میں 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا تھااور اِسی ادارے کے زیر اہتمام سال2000سے اِس روز دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن