عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ کے ری ایکٹر میں فیول راڈز کی لوڈنگ شروع

Feb 20, 2020 | 13:44

ویب ڈیسک

متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ براکہ کے پہلے ری ایکٹر میں فیول راڈز کی لوڈنگ شروع کردی گئی ہے، دو روز قبل ہی قومی ریگولیٹر نے اس پلانٹ کے چار میں سے ایک ری ایکٹر کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے فوری بعد اس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔پلانٹ کی آپریٹر نواح انرجی کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برکہ جوہری پلانٹ کے پہلے ری ایکٹر میں فیول راڈز کی لوڈنگ کا گزشتہ روز آغاز کردیا گیا ہے، اس سے اس پلانٹ کو جلد ماحول دوست توانائی کی تیاری اور اس کے تجارتی بنیادوں پر استعمال میں مدد ملے گی۔انھوں نے بتایا کہ یونٹ ون سے کمرشل آپریشنز کا آغاز متعدد ٹیسٹوں کے بعد ہوگا۔

مزیدخبریں