پاکستان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورہ بھارت پر اس امید کاا ظہار کیاہےکہ وہ بھارت کی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں توقع ظاہر کی کہ امریکی صدر کی جانب سے مصالحت کی پیشکش ٹھوس عملی اقدامات کے ذریعے آگےبڑھے گی۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان امریکی سینیٹروں کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کے نام خط کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں ان کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حالت زار کی جانب مبذول کروائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ باز گشت پوری دنیا میں سنی جارہی ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بنیادی آزادی دے، وہاں کالے قوانین ختم کرے اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔