امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پیرکوبھارت کے دورے سے قبل امریکی کانگریس کے دو ارکان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور شہریت کے نئے متنازع قانون کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔رکن کانگریس Ami Bera اور جارج ہولڈنگ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ نریندر مودی کی حکومت کو سیاسی قیدیوں کو رہا اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو جلد معمول پر لانا چاہیے. Ami Bera نے نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتاہے۔انہوں نے شہریت کے متنازع ترمیمی قانون پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گزشتہ تین ماہ سے پورے بھارت میں مظاہرے ہورہے ہیں۔