پاکستان اورجاپان کا تجارت اوراقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون مزیدبڑھانے پراتفاق

جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے جائیکا کے صدر Kitaoka Shinichi نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیرخارجہ کو تعلیم، صحت اور انسانی اورسماجی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں ادارے کے پاکستان کے ساتھ جاری تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر جائیکا کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک اس تعاون کو ٹیکنالوجی سمیت دوسرے  شعبوں تک وسعت دینا چاہتا ہے.

ای پیپر دی نیشن