صحابہؓ کیخلاف بدزبانی والا معاشرہ برکت سے محروم ہوتا ہے:اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام مسجد جلالی رضوی میں چودھری بہادر خان گوندل کی یاد میںایصال ثواب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج صوفی غلام سرور گوندل سابق ناظم بھکھی شریف نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہاکہ جس معاشرے میں اصحاب رسولؐ کے خلاف زبان درازی کی جائے، وہاں سے رحمت خداوندی روٹھ جاتی ہے۔ قرآن مجید سے رہنمائی کے حصول کے لیے اہل بیتؓ و اصحابؓ کا احترام بہت ضروری ہے۔ علماء ربانی کا کام اچھائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ہے۔ بدی کا راستہ روکنے کے لیے نیکی کی قوتوں کا ہر وقت خبردار رہنا ضروری ہے۔ معاشرے میں روز بروز بڑھتی بداعتقادی اور بد عملی بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن