لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہاہے کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے ،اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں غیر اسلامی کلچر قوم کو قبول نہیں ،ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کی فکر کے مطابق استوار کیاجائے۔ برہمن سوچ کے حامل نریندرمودی نے نفرت اور تعصب کی آگ سلگا کرپورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیاہے،مسلمانوں اور عیسائیوں کو ان کے عقیدے چھڑانے کے لیے ان کا قتل عام کیاجارہاہے،مودی کے ہاتھ نہ روکے گئے او ر اس کے قتدار کو دوام ملا تو دنیا تیسری عالم گیر جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی۔