اسلام آباد (نامہ نگار) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں 92پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کر دی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر 9ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 92پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی 92 پیسے یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست
Feb 20, 2021