حکومت نے ایک سال میں 2633 ارب روپے قرض لیا: سٹیٹ بنک

Feb 20, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کے مطابق مقامی حکومتی قرض گزشتہ سال دسمبر سے 12 فیصد زائد ہے۔ حکومت کا مقامی قرض 2020 کے اختتام پر 24309 ارب روپے ہے۔ ایک سال میں حکومت نے 2633 ارب روپے قرض لیا ہے حکومت کا قومی بچت سے لیا گیا 266 ارب قرض بڑھ کر 3528 ارب روپے ہے۔ حکومت نے ایک سال میں 228 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کئے ہیں۔ ٹی بلز کے ذریعے حکومت نے 5042 ارب روپے قرض لیا ہے۔ حکومت نے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 1929 ارب روپے قرض لیا۔

مزیدخبریں