کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دنیا کے انتہائی خوبصورت ترین کھیل کے میدانوں میںشامل گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں، انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے اشتراک سے ’سوپر ہے پاکستان کپ‘کرکٹ میچ کھیلا گیا۔میچ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی برٹش ہائی کمیشن آف پاکستان، ڈاکٹر کرسچن ٹرنر تھے جنہوں نے انگلش بسکٹ کے سینئر برانڈ منیجر، حمیر قندھاری ، شہاب زبیری اور فخر عالم کے ہمراہ میچ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔ انگلش بسکٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسراور منیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹرزیلاف منیر نے کہا کہ مسحور کن خوبصورتی رکھنے والا اقتصادی گیٹ وے گوادر پاکستان کا مستقبل ہے۔