لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پتھرائو کے معاملہ پر کیپٹن (ر) صفدر کی ایس ایچ او چوہنگ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیشن عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے درخواست پر سماعت کی۔ کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے ملک خاور محبوب ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں چیئرمین نیب اور وزیراعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر کراس پرچہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، ایس ایچ او چوہنگ نے تعمیل نہیں کی۔ عدالت توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے۔