قندھار(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں ایک موٹرسائیکل بم پھٹنے کے باعث بچوں سمیت 14 شہری زخمی ہو گئے جبکہ حکومتی فورسز کی جانب سے طالبان عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 15 عسکریت پسندمارے گئے۔صوبائی پولیس کے ترجمان جمال بارکزئی نے جمعہ کے روز بتایا کہ عسکریت پسندوں نے دھماکہ خیز آلہ قندھار شہر کے پولیس ضلع 7 میں گیس فروخت کرنے والی دکان کے ساتھ ملحقہ موٹرسائیکل پارکنگ میں نصب کیا ہوا تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔قندھار طالبان عسکریت پسندوں کا سابقہ گڑھ ہے اور یہاں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران عسکریت پسندی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ادھر جنوبی صوبہ قندھار میں ہی حکومتی فورسز کی جانب سے طالبان عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 15 عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔