اسلام آباد (نا مہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو کپاس کے بیج ،کھاد اور وائٹ فلائر پیسٹی سائیڈ پرسبسڈی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے، یہ سبسڈی صوبوں کے ذریعے براہ راست کاشتکاروں تک پہنچائی جائے گی، گزشتہ 30سال سے زراعت کے شعبے کو جس طرح نظر انداز کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی،زراعت موجودہ حکومت کی ترجیہات میں شامل ہے جبکہ سیکرٹری وزارت غفران میمن نے کہا ہے کہ جعلی سیڈ کمپنیوں کے خلاف مرحلہ وار کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے، باقاعدہ طور پر یہ تجویز دی گئی ہے کہ 200سے زائد سیڈ کمپنیاں رجسٹرڈ نہ ہوں، صرف وہی کمپنیاں رجسٹرڈ رہیں گی جو عملا کارروبار کر رہی ہیں۔وہ جمعہ کو بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔