ن لیگ کسی غیرجمہوری عمل کی  حمایت نہیں کریگی:طارق محمود 

جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف سمیت دیگر پارٹی قائدین تمام تر الزامات اور مقدمات میں سرخرو ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے اور نااہل حکمرانوں سے نجات کی جاری تحریک کی قیادت کریں گے ، پارٹی رہنمائوں کے حوصلے بلند اور عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے پارٹی کارکنان اس تحریک کاہراول دستہ ہوں گے،اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ نواز لیگ کسی غیرجمہوری عمل کی ہرگز حمایت نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن