حکومت کا 20 ارب  ڈالر بیرونی قرضہ اتارنا خوش آئند ہے: ڈاکٹر خاور شاہ

کبیروالا(نامہ نگار)حکومت کا20 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ اتارنا خوش آئند ہے، وزیر اعظم ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری صفدر سہو سمیت دیگر معززین علاقہ سے ملاقات کرنے اور عوامی مسائل سننے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا میاں نواز شریف کو وطن واپسی کی صورت میں مکمل انصاف کی فراہمی کی فراخ دلانہ پیشکش قابل ستائش عمل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن