سی ڈی اے کی جانب سے قبضہ مافیا،تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری 

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے سنیاڑی اورچونترامیں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے250کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (ی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا، غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن کررہی ہے۔مذکورہ آپریشن ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کئے جارہے ہیں،جبکہ آپریشن کیلئے ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن