اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک ، ایف اے کی تکمیل کیلئے مدت دوسال مقرر

Feb 20, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاصلاتی نظام(ODL Mode)کے تحت پیش ہونے والے تعلیمی پروگراموں کی تکمیل کے لیے معیاد مقرر کرنے سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دے دی۔ نئی پالیسی کا اطلاق سمسٹر بہار 2021ء میں داخلہ لینے والے طلباء کے اوپر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگرامز کی تکمیل کے لئے کم سے کم مدت دوسال )چار سمسٹرز(جبکہ زیادہ سے زیادہ پانچ سال مقرر کردی گئی ہے ، تمام پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی تکمیل کا دورانیہ کم سے کم ایک سال) 2۔سمسٹرز(اور زیادہ سے زیادہ تین سال ہے ۔ اسی طرح ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام کی تکمیل کے لئے زیادہ سے زیادہ دورانیہ تین سال ہے جبکہ اڑھائی سالہ بی ایڈ پانچ سال کی مدت میںمکمل کرنا لازمی ہوگا۔

مزیدخبریں