ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی ساحلی شہر گوادر میں موجود دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم میں ’سوپر ہے پاکستان کپ‘ کے نام پہلا سیلیبریٹی نمائشی میچ کھیلا گیا۔ شوبز شارکس کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے کی جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں گلوکار فخرعالم، فیصل قریشی اعجاز اسلم اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات شامل تھیں۔گوادر ڈولفن کی کپتانی زلفی بخاری نے کی ۔ شوبز شارکس کی ٹیم نے مقررہ 25 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سکور کرکے گوادر ڈولفنز کو کامیابی کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تاہم گوادر ڈولفنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 164 رنز بنا سکی اور یوں شوبز شارکس نے یہ میچ 12 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل زلفی بخاری نے گوادر سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا سیلیبریٹی میچ پہاڑوں کو مسخر کرنیوالے پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔